تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 فروری 2016
وقت اشاعت: 14:54

آکلینڈ:پاکستانی ٹیم کی پہلے T20 کیلئے بھرپور پریکٹس

جیو نیوز - آکلینڈ…نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا معرکہ 15 جنوری کوہوگا۔ جس کےلیےپاکستان ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔

گزشتہ روز توبارش کی وجہ سے ٹیم نے انڈور سیشن کیا لیکن آج کھلاڑیوں نے خوشگوار موسم میں آؤٹ ڈور میں 3گھنٹے ٹریننگ اور پریکٹس کی۔

آکلینڈ سے ٹیم مینجمنٹ کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں ۔ بولرز کو اضافی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں سے ایک گھنٹہ پہلے گراؤنڈ بھیجا گیا ۔

ترجمان نے کہا کہ محمد عامر مکمل ردہم میں ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز ہونے کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.