19 فروری 2016
وقت اشاعت: 11:17
ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے22سالہ ریکارڈ برابر کردیا
جیو نیوز - سڈنی......سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے مسلسل اٹھائیس فتوحات اپنے نام کرتے ہوئے مسلسل فتوحات کا 22سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے کوارٹر فائنل میںنہ صرف28ویں کامیابی حاصل کی بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالی فائی کر لیا،انہوں نے چینی حریف کھلاڑیوں کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی جو ثانیہ مرزا کی ڈبلز میں مسلسل اٹھائیسویں فتح ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 1994ء میں مسلسل 28 فتوحات گِگی فرنانڈز اور نتاشہ نے اپنے نام کی تھی۔