19 فروری 2016
وقت اشاعت: 11:33
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سےآغاز
جیو نیوز - کراچی.......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیانٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سےآغاز ہورہا ہے،پاکستان کے پاس آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ ٹیم بننے کا موقع ہے،تاہم پاکستان کو نیو زی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرنا ہوگا۔
قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نےبھی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کیلئے پرعزم ہیں، وائٹ واش کر کے سیریز کے ساتھ ساتھ عالمی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے۔شاہد آفریدی نے محمد عامر کی واپسی کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ہیں ان کی موجودگی میں ٹیم مضبوط ہوگی۔
پاکستان اور نیو زی لینڈ کے درمیان کھیلاجانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح6 بجے شروع ہوگا۔