تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:21

کیوی کپتان نے ہر کھلاڑی کے اعتماد میں اضافہ کیا ،احمد شہزاد

جیو نیوز - آکلینڈ......پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے،کیوی کپتان نے ہر کھلاڑی کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے،سیریز آسان نہیں ہوگی۔

آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کیوی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تینوں فارمیٹ میں کامیابی حاصل کی اور ٹیم کا زبردست مومنٹم بنا یاہوا ہے ، ان کے کپتان برینڈن میکولم نے ہرکھلاڑی کے اعتماد میں بھرپور اضافہ کیا ہےلیکن پاکستانی ٹیم کی بھی خوب تیاری ہے،سیریز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.