تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 فروری 2016
وقت اشاعت: 23:51

ارجنٹائن میں دوسرے فٹ گالف ورلڈ کپ کاانعقاد

جیو نیوز - مانچسٹر......والی بال اور مارشل آرٹس اور فٹ بال اور مارشل آرٹس کے بعد کھیلوں کی دنیا میں نیا میلاپ فٹ بال اور گالف کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

کئی ممالک میں تیزی سے مقبولیت پاتے فٹ گالف کے کریز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے برطانوی شہر مانچسٹر میں اپنی نوعیت کے دوسرے فٹ گالف ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس دلچسپ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر سے کھلاڑی یہاں پہنچے اور کھیل میں اپنی مہارت کے جلوے دکھائے۔امریکی ٹیم نے ایونٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ 2012ء میں پہلے فٹ گالف ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا تھا جو ہنگری کی ٹیم نے جیتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.