تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:31

شیر پنجاب دنگل کی ٹائٹل فائٹ عمیر پہلوان نے جیت لی

جیو نیوز - لاہور.......لاہور میں ہونے والا شیر پنجاب دنگل کا ٹائٹل ڈیرہ غازی خان کے پہلوان عمیر نے اپنے نام کرلیا ، رستم پنجاب کیلئے دنگل کل دوپہر دو بجے ہوگا۔

لاہورمیں شیر پنجاب دنگل کا انعقاد پنجاب اسٹیڈیم میں کیا گیا ،جہاں شائقین کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ ٹائٹل فائٹ ڈیرہ غازی خان کے عمیر پہلوان اور فخرِ لاہور مالو پہلوان کے درمیان ہوئی، دونوں پہلوانوں میں 17 منٹ تک کانٹے دار مقابلہ جاری رہا ، بالآخر ڈی جی خان کے پہلوان نے فخرِ لاہور کو چت کرکے شیر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا۔

پنجاب اسٹیڈیم میں آج مجموعی طور پر 20 مقابلے ہوئے،نمایاں دنگل شہوا ر پہلوان اور بلال پہلوان نے جیتے،جبکہ تاری پہلوان اور گنگا پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔

پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دیگر کھیلوں کی طرح دیسی کشتی کو بھی پروموٹ کیا جا رہا ہے، دنگل جیتنے والے پہلوانوں کو عالمی مقابلوں میں بھیجا جائے گا۔ شائقین کہتے ہیں کہ یہ دنگل تین سال کی بجائے ہر سال ہونا چاہیے تاکہ دیسی کشتیاں مقبول ہو سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.