تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:9

فارمیٹ بدل گیا ہے، نتائج بھی بدلیں گے، کپتان اظہر علی

جیو نیوز - ویلنگٹن......پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جو ہو گیا سو ہو گیا،اب فارمیٹ بدل رہا ہے،نتائج بھی بدلیں گے۔

ویلنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ مثبت کرکٹ کھیلیں،کپتان کہتے ہیں کہ ون ڈے سیریز کے لیے پلان سادہ سا پلان بنایا ہے،اس پر عمل کریں گے۔

اظہر علی کا کہنا ہے سب ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں،دوسرے سے مقابلے کےلیے ایسا کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.