تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:37

فیڈرر کو شکست،جوکووچ چھٹی بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

جیو نیوز - میلبرن......جوکو وچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی،جوکو وچ اس سے قبل5مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس کا فائنل کھیل چکے ہیں۔

عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کو ہرا کر چھٹی بار میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آسٹریلین اوپن کے مینزسنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سربین اسٹار جوکووچ نے سوئس اسٹارراجر فیڈرر کو6-1، 6-2، 3-6 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ اینڈی مرے یا میلوس راؤنک سے ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.