تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:39

ماسٹرز لیگ کیلئے ریٹائرمنٹ غیردانشمندانہ ہے،پی سی بی

جیو نیوز - لاہور...... پاکستان کرکٹ بورڈحکام نےکہا ہےکہ کھلاڑیوںکاماسٹرزچیمپئنزلیگ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ غیردانشمندانہ ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ایسی عمر میں جب وہ دوبارہ ملک کی نمائندگی کا موقع حاصل کر سکتے ہوں ریٹائرمنٹ لینا انتہائی احمقانہ اور غیردانشمندانہ فیصلہ ہے،عمران فرحت کی عمر ابھی ریٹائرمنٹ لینے کی نہیں تھی، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کر کے دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے تھے تاہم انہوں نے ایم سی ایل کیلئے انتہائی قدم اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.