22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:21
آرمی پبلک اسکول کے طلباء سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے
جیو نیوز - پشاور....آرمی پبلک اسکول پشاورکےطلباءاور عملے کاوفدپاکستان سپرلیگ کے میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئےمتحدہ عرب امارات روانہ ہوگیا۔
سپرلیگ میلے میں شرکت کےلئےآرمی پبلک اسکول کاخصوصی وفد پشاورکےباچاخان ائرپورٹ سے نجی پروازکےذریعےدوبئی روانہ ہوگیا وفد 146ارکان پرمشتمل ہےجس میں اسکول کےطلباء اورعملےکےافراد شریک ہیں۔
وفد دوبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونےوالےپاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گااورٹورنامنٹ کےمیچزدیکھنےکےلئےشارجہ اوردوبئی دونوں اسٹیڈیمزمیں وفد کےلئےانکلوژرزمختص کیےگئے ہیں وفد 8فروری کووطن واپس لوٹےگا۔