تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 8:31

آئی سی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری کے خاتمے کا فیصلہ

جیو نیوز - دبئی......آئی سی سی انتظامیہ میں بگ تھری کی اجارہ داری کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مستقل نشست ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی سی سی کے 2014 ءمیں منظور ہونے والے آئین کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔آئی سی سی کے چیئرمین کو خودمختار اور آزاد رکھا جائے گا۔

آئندہ آئی سی سی کے چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔بگ تھری کے خاتمے کی باضابطہ منظوری جون 2016 ءمیں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.