تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:0

پشتوسیکھنا میرے بس کی بات نہیں، اینڈی فلاور

جیو نیوز - دبئی .... پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اینڈی فلاور کہتے ہیں کہ پشتو سیکھنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اپنی پی ایس ایل ٹیم میں زبان کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کیونکہ زیادہ تر لڑکے انگلش بولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ٹیم میٹنگز میں کوئی بھی مسئلہ نہیں ہوتا۔

انھوں نے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور کپتان شاہد آفریدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں بہترین لیڈرز اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

ان کایہ بھی کہنا تھا کہ آفریدی کو میں کافی پہلے سے جانتاہوں، وہ ایک ایسا پلیئر ہے جس کی دوسرے کھلاڑی تقلید کرتے ہیں، ایونٹ میں پشاورزلمی کا آغاز کافی اچھا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.