تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:51

پی ایس ایل:پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 3رنز سے ہرا دیا

جیو نیوز - شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں پشاور زلمی کے کراچی کنگز کو 3رنز سے شکست دے دی۔کراچی کنگز پشاور زلمی نے 182رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 179رنز اسکور کر سکی۔

کراچی کنگز کے روی بوپارا نے سب سے زیادہ 67رنز بنائے۔ جیمز ونس نے 44، سہیل تنویر نے 23، لینڈل سیمنز نے 9، کپتان شعیب ملک نے 8 اور شکیب الحسن نے ایک رن اسکور کیا۔ نعمان انور 14، اسامہ میر ایک رن بنا کر جبکہ عماد وسیم صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔ ناٹ آؤٹ سیف اللہ بنگش اور محمد عامر کوئی رن اسکور نہ کر سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو جبکہ شاؤن ٹیئٹ، محمد اصغر، شاہد آفریدی اور ڈیرن سمے نے ایک ایک وکٹ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.