5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:30
انڈر19ورلڈ کپ فائنل:ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے146رنز کا ہدف
جیو نیوز - میرپور، بنگلادیش......انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے146رنز کا ہدف دیا ہے۔
شیربنگلانیشنل اسٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی اننگز کا آغاز انتہائی تباہ کن رہا اور صرف 50کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
سرفراز خان نے کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین کالی آندھی کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا ، جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45اعشاریہ ایک اوور میں 145رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد نے51ر نز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے جوزف اور جان نے تین، تین، پال نے دو جبکہ ہولڈر اور اسپرنگر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔