تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:3

ویلنگٹن ٹیسٹ کا تیسرا دن: نیوزی لینڈ4 وکٹوں پر 178 رنز

جیو نیوز - ویلنگٹن ......ویلنگٹن کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر 178 رنز بنالئے ، شکست سے بچنے کےلئے اسے اب بھی 201 رنز کی ضرورت ہے۔

کھیلے کے تیسرے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگز کا آغاز 463 رنز چھ وکٹ سے کیا ، بیٹسمینوں کی شاندار پرفارمنس کی بدولت آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 562 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، اس طرح اسے نیوزی لینڈ کے خلاف 379 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

دوسری اننگز میں کیوی اوپنرز نے 81 رنز کا آغاز فراہم کیا ، گپٹل 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ٹام لیتھم کے 63 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن آسٹریلوی بالرز نے زیادہ نہ چلنے دی اورتیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 178رنز پر چار کیوی بیٹسمیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔

شکست سے بچنے کےلئے کیویز کو مزید 201 رنز کی ضرورت ہے،جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لئے چھ وکٹ درکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.