تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:49

پی ایس ایل: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 153رنز کا ہدف

جیو نیوز - دبئی......پاکستان سپر لیگ کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 153رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنا لیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے لینڈل سیمنز نے سب سے زیادہ 49رنز اسکور کیے جبکہ روی بوپارا نے 23، شاہزیب حسن نے 18، کپتان شعیب ملک نے 15 رنز بنائے۔ سہیل خان 7اور رکی ویسلز 3رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ بلاول بھٹی 15اور اسامہ میر2رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عامر یامین، حسن علی، عمران خان، شاہد آفریدی اور ڈیرن سمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.