تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:5

ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لینے والے معاذ خان اسپتال داخل

جیو نیوز - کراچی......ساؤتھ ایشین گیمز کے ووشو ایونٹ میں گولڈ میڈل دلانے والے معاذ خان زخمی ہو کر اسپتال میں داخل ہوگئے۔ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج کھلاڑی نے زخمی ٹانگ سے فائنل کھیل کر بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

معاذ خان نے زخمی ٹانگ سے فائنل کھیلا اور بھارتی کھلاڑی کو شکست دی۔فائنل سے پہلے ڈاکٹرنے انہیں نہ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔پہلے ہی میچ میں معاذ خان کی بائیں پنڈلی میں چوٹ لگی تھی۔ان کا گزشتہ روز کامیاب آپریشن ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.