11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:14
آسٹریلیا نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 94رنز جیت لیا
جیو نیوز - دبئی …تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو94رنزسے ہراکر خود کو وائٹ واش ہونے سے بچالیا، پاکستان کی پوری ٹیم168کے تعاقب میں 74پر ڈھیر ہوگئی۔ تاہم گرین شرٹس پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1سے جیت چکی ہے۔تیسرے میچ میں پاکستان کی بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں ہی ناکام ثابت ہوئے۔