تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:50

بھارت، آسٹریلیا ،بنگلادیش اور افغانستان نے وارم اپ میچز جیت لیئے

جیو نیوز - کولمبو… ورلڈ ٹی ٹوئینٹی ورام اپ میچز میں بھارت، آسٹریلیا،بنگلادیش اور افغانستان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔کولمبومیں کھیلے جانے والے وارم اپ میچز میں بھارت نے سری لنکا کو 26رنز سے شکست دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹ پر 146رنز بنائے، کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 55رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی، سری لنکا کی ٹیم 120رنز بناسکی،، دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 56رنز سے ہرادیا، 140رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم 83 پر ڈھیر ہوگئی، بریڈ ہوگ نے تین وکٹیں حاصل کیں، ایک اور میچ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دی جبکہ افغانستان نے سر لنکا اے خلاف 51 رنز سے فتح سمیٹی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 209 رنز بنائے۔ سری لنکا اے 19 ویں اوور میں 158 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.