تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:32

پاکستان کے علیم ڈار اور محمد حفیظ آئی سی سی ایوارڈ نہیں جیت سکے

جیو نیوز - کولمبو…نیوزی لینڈکے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈینیل ویٹوری کو اسپرٹ آف کرکٹ کاایوارڈمل گیا ہے ۔جبکہ پاکستان کے کپتان محمدحفیظ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔آئی سی سی ایمرجنگ پلیئرآف دی ایئرکاایوارڈویسٹ انڈیزکے سنیل نارائن نے حاصل کیا۔آئرلینڈکے جارج ڈوک ریل کوایسوسی ایٹ اینڈافیلیٹ کرکٹرآف دی ایئرکاایوارڈدیا گیا ہے۔ٹی20پرفارمنس آف دی ایئرایوارڈجنوبی افریقہ کے رچرڈلیوی کوملا۔آئی سی سی ایوارڈکی تقریب اسوقت سری لنکا کے صدر مقام کولمبو میں جاری ہے،آخری خبریں آنے پاکستان کوکوئی ایوارڈنہیں ملا ہے ۔نیوزی لینڈکے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری نے پاکستان کے کپتان حفیظ سے اسپرٹ آف کرکٹ کاایوارڈاچک لیا۔مسلسل3بار آئی سی سی امپائرآف دی ایئرکاایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کے علیم ڈار بھی اس مرتبہ ججز کو متاثر نہ کر سکے۔اوریہ ایوارڈ سری لنکا کیکماردھرماسیناکومل گیا۔علاوہ ازیں سری لنکا کے اسٹار پلیئر کمارسنگاکاراپیپلزچوائس ایوارڈجیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.