تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:3

کوشش ہے پاکستانیوں کو زیادہ تعداد میں بھارتی ویزے ملیں، ذکاء اشرف

جیو نیوز - لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان کے شائقین کو زیادہ سے زیادہ بھارت کے ویزے ملیں، بھارتی ہائی کمیشن سے اگلے ہفتے معاملات طے پاجائیں گے۔ ذکاء اشرف نے ویمن ٹیم سے ملاقات کے بعد کہا کہ مینز ٹیم کی طرح ورلڈ ٹی 20 میں ویمن ٹیم بھی مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے دوران ویزوں کی بات ہو ئی تھی، اب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اس بارے میں بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر کو ایشین کرکٹ کونسل کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی بورڈکے صدر سری نواسن مصروفیات کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.