تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 4:45

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے سری لنکا روانہ

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں پاکستان قومی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے سری لنکا روانہ ہو گئی ہے ۔سری لنکا میں 26ستمبر سے شروع ہونے والے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کے گروپ میں آسٹریلیا،انڈیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ تمام کھیلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے اور وہ جیت کے لئے پر اْمید ہیں۔ٹیم نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باوٴلنگ میں خصوصی توجہ دی ہے، تاہم بڑی ٹیموں سے کھلنے جا رہے ہیں پھر بھی مورال بلند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.