تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:3

انگلینڈ ویمن فٹ بال ٹیم نے کروشیا کو ہرا کر یورو کپ 2013ء میں جگہ بنا لی

جیو نیوز - لندن… انگلینڈ کی ویمن فٹ بال ٹیم نے کروشیا کو شکست دے کر یورو فٹ بال کپ 2013ء کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یوئیفا ویمنز یورو 2013ء کوالیفائنگ کے سلسلے میں گروپ سکس میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے ہرا کر یورو کپ میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے گروپ میں چھہ میچ جیت کر 20 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فاتح ٹیم کی طرف سے جے سکاٹ، ایلوکو اور سٹونی نے گول سکورز کئے۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں سربیا کی ٹیم نے سلوانیہ کو 3-0 گول سے ہرایا۔ سربیا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.