23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:55
پشاور میں جیب ریلی کا انعقاد، پہلا مرحلہ کوئٹہ نے جیت لیا
جیو نیوز - پشاور … پشاور میں جیپ ریلی کا انعقاد کیاگیا، ملک بھر سے 35 جیپ ڈرائیوروں نے حصہ لیا، پہلا مرحلہ کوئٹہ کی ٹیم نے جیت لیا۔ جیپ ریلی کاا نعقاد فرنٹیئر کلب پشاور نے کیا۔ جیپ ریلی میں کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جیپ ریلی کے شرکاء کیلئے برساتی نالے میں 5 پوائنٹس بنائے گئے۔ ریلی کا آغاز فیز 7 سے ہوا جو فیز 3 میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے تقریباً ڈھائی کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ریس کا پہلا مرحلہ کوئٹہ کی ٹیم کے نام رہا۔