23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:30
ورلڈ ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی
جیو نیوز - پالی کیلے … ورلڈ ٹی 20 کے گروپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 164 رنز بناسکی، سعید اجمل نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔