تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:54

پی ایچ ایف کے صدر اور سیکریٹری اکتوبر میں بھارت جائیں گے

جیو نیوز - لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء اور سیکریٹری آصف باجوہ پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے معاملات طے کرنے کیلئے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بھارت جائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ وہ 5 اکتوبر سے بھارت کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران بھارتی ہاکی فیڈریشن سے ایک نکاتی ایجنڈا دو طرفہ سیریز کی بحالی پر بات ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خواہش ہے کہ پہلے بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے دوسرے مرحلے میں پاکستان ٹیم بھارت جا کر سیریز کھیلے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.