26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:9
ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی سی بی کے اکاوٴنٹس منجمد
جیو نیوز - لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈاور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان تنازع نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی سی بی اکاونٹ منجمد کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ودہولڈنگ ٹیکس کے تین کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہو ئے ایف بی آر نے پی سی بی کے اکاونٹ منجمد کر دیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اکاونٹس منجمد کرنے کے لیئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیئے گئے 15 روز کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے جوکہ ایف بی آر نے نہیں کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس قانون کے مطابق لاگو نہیں کیا گیا اس پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔