26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:50
ٹی 20 رینکنگ: پاکستان ٹیم 5ویں نمبر پر آگئی، سعید اجمل نمبر ون بولر
جیو نیوز - دبئی … نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کیخلاف شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان کے نوجوان بیٹسمین ناصر جمشید نے ٹی 20 رینکنگ میں 51 درجہ بہتری حاصل کی ہے، جبکہ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں پاکستان کو کامیابیوں کا صلہ ملنا شروع ہوگیا۔ پہلا مرحلہ طے ہوا، رینکنگ بہتر ہوگئی۔ پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 کا آغاز چھٹے نمبر سے کیا، پہلا مرحلہ ختم ہوتے ہی ٹیم پانچویں نمبر پر آگئی۔ بولرز میں سعیداجمل کو کوئی پیچھے نہیں چھوڑ سکا، ٹاپ کلاس بولر کی ٹاپ پوزیشن، شاہدآفریدی کی پانچویں اور محمد حفیظ کی نویں پوزیشن ہے۔ بیٹسمینوں میں ٹاپ رینکنگ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم کے پاس ہے، عمراکمل 17ویں نمبرکے ساتھ پاکستان کے ٹاپ بیٹسمین ہیں، محمد حفیظ 22، شاہد آفریدی 28، کامران اکمل 29 ویں نمبر پر ہیں۔ ناصر جمشید 51 درجے بہتری کے ساتھ 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ عمران نذیر کی 43ویں پوزیشن ہے۔ آل راوٴنڈرز میں پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے اور شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔