تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:12

ویمنز ورلڈ ٹی20 ورلڈ کپ:انگلینڈ نے پاکستان کو43رنز سے ہرا دیا

جیو نیوز - گال…ویمنز ورلڈ ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے دی، 134 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم صرف90 رنز بناسکی۔گال میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ایڈورڈز اور مارش نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنائے، پاکستانی بالرز نے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 133 رنز تک محدود کردیا۔ لارا مارش 54رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان ثنا میر نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان ٹیم آخری اوور میں صرف 90 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، جویریہ وُدُود 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، انگلش اسپنر ہولی کولوین نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، پاکستان ٹیم اگلا میچ 29 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.