تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:6

ٹی20سپر ایٹ مرحلہ،نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ

جیو نیوز - پالی کیلے… ٹی20ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ پالی کیلے میں شروع ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج ہی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا میچ ویسٹ انڈیز سے ہوگا جس نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ نہیں کھولا۔ سر ی لنکا کے اسپنر اجنتھا میڈس جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ ان فٹ ہیں، اب جے وردھنے کا کہنا ہے کہ وہ 90فیصد فٹ ہیں اور آج کے کھیل میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے گروپ کے دونوں میچ پالی کیلے میں کھیل چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.