تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:48

جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی نے حوصلے بلند کردیئے، کوچ ڈیو واٹمور

جیو نیوز - کراچی … پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 سوپر ایٹ مرحلے میں پاکستان ٹیم نے شاندار آغاز کیا ہے، کامیابی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل حوصلے بلند کردیئے ہیں، کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور عمر گل نے غیر معمولی کھیل پیش کیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹی 20 سوپر ایٹ مرحلے کے میچ میں فتح کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیو واٹمور نے کہا کہ انہیں ٹیم کے ہر ممبر پر فخر ہے، کھلاڑیوں نے کبھی ہمت نہ ہارنے کی روایت اپنالی ہے، عمر گل اور سعید اجمل ٹیم کے ہیروز ہیں۔ واٹمور نے انکشاف کیا کہ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران عمر گل سب سے پہلے بیٹنگ کیلئے جاتے ہیں۔ ڈیو واٹمور نے کہا کہ سوپر ایٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا ہے، کامیابی سے بھارت کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں۔ جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ عمر گل اور عمر اکمل نے غیر معمولی کھیل پیش کیا،عمر گل بولنگ میں اچھے نہیں رہے تو بیٹنگ میں کمی پوری کردی۔ عمر گل نے ایوارڈ تقریب کے موقع پر اپنی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوچ واٹمور نے میرے ساتھ بہت محنت کی ہے، کریز پر عمر اکمل نے کہا کہ کھل کر کھیلو، اگر 15 سے 20 رنز بنالئے تو انشاء اللہ ہم جیت جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.