29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:54
ویمن ٹی20: آسٹریلیا نے پاکستان کو24رنز سے ہرا دیا
جیو نیوز - گال… آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 25 رنز شکست دے دی ۔ گال میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے بیس اوور میں 146 رنز بنائے جیس کیمرن 42 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،بارش کے باعث پاکستان ویمن ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 9 اوورز میں 64 رنز کا ٹارگٹ ملا لیکن پاکستان ٹیم تین وکٹ پر صرف 38 رنز بناسکی ،قنیتا جلیل نے 13 رنز بنائے ۔