تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:28

ٹی20ورلڈکپ:نیوزی لینڈکا انگلینڈکوجیت کیلئے149رنز کا ہدف

جیو نیوز - پالی کیلے…سپر ایٹ گروپ ون کے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا ہے پالی کیلے میں کیوی کپتان راس ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ سات پر گری،اسکور 20 پر پہنچا تو مکلم بھی گئے ،نیوزی لینڈ کے بیٹس مین وقفے وقفے سے پولین لوٹتے رہے ،لیکن جیمز فرینکلن ڈٹے رہے اور چوکے چھکے لگا کر نیوزی لینڈ مجموعہ آگے بڑھاتے رہے ، صرف 33 گیندوں پر 50 رنز بنائے ،نیتھن مکولم نے نے بھی برق رفتاری سے 16 رنز بناکر نیوزی لینڈ کو اسکور 148 رنز تک پہنچا دیا انگلینڈ کی جانب سے اسٹون فن نے تین کھلاڑیوں کو پولین بھیجا توسوان اور برگس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.