تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:50

سابق کرکٹرز کا یوراج کو باہر، سہواگ کو بھارتی ٹیم میں شامل کرنیکا مطالبہ

جیو نیوز - ممبئی … پاکستان کرکٹ ٹیم تو جیت کی چال چل رہی ہے، لیکن بھارتی کیمپ سے کچھ اچھی خبریں باہر نہیں آرہی ہیں۔ سابق کرکٹرز نے ان فٹ یوراج سنگھ کو باہر کرنے اور وریندر سہواگ کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹرز سنجے منجریکر اور روی شاستری نے فارمولا پیش کردیا، اگر پاکستان کو ہرانا ہے، تو سہواگ کو واپس لانا ہے۔ یوراج سنگھ میچ فٹ نہیں، ان کی چھٹی کرنا ہوگی۔ روی شاستری کا کہنا ہے کہ یوراج مکمل فٹ نہیں، ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ سنجے منجریکر کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم میں وریندر سہواگ کی جگہ بنتی ہے، لیکن مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم میں سہواگ نہیں، بھارتی کپتان نے ویرو کو پریکٹس سیشن میں پریکٹس بھی نہیں کرنے دی۔ بھارتی میڈیا نے بھی دھونی کی پلے انگ الیون پر شدید تنقید کی، دیکھنا یہ ہے کہ دھونی بہترین ٹیم کھلاتے ہیں یا بہترین کھلاڑی کو باہر بٹھاتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.