30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:17
سرگودھا: محمد حفیظ کے گھر کے باہر ٹیم کی کامیابی کیلئے دعائیں
جیو نیوز - سرگودھا … سرگودھا میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کی رہائشگا ہ کے باہر ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاوٴں کا سلسلہ شر وع ہوگیا، محمد حفیظ کے دوستوں کے ساتھ ساتھ ان کی ہمشیرہ، بھابھیاں اور ممانی بھی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا ئیں کر رہی ہیں۔ سرگودھا میں محمد حفیظ کے گھر کے باہر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے دوستوں نے میچ دیکھنے کیلئے خصوصی اہتمام کیا ہے، خصوصی دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔ محمد حفیظ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم محمد حفیظ کی قیادت میں بھارت کو عبرتناک شکست دے گی۔