1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:54
ورلڈ ٹی 20 سپر 8: ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 140 رنز کا ہدف
جیو نیوز - پالی کیلے … سپر ایٹ ورلڈ ٹی 20 کے گروپ ون میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 140 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پالی کیلے میں کیوی کپتان راس ٹیلر ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،کیوی بولرز کے سامنے ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ کرس گیل 30، مارلن سیموئلز 24 اور کیرن پولارڈ 28 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 139 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوٴتھی اور بریسول نے 3،3 جبکہ ناتھن میک کلم نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔