تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:40

ورلڈ ٹی 20سپر 8 : سری لنکا کا انگلینڈ کوجیت کیلئے 170 رنز کا ہدف

جیو نیوز - پالی کیلے … ورلڈ ٹی 20 کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جیت کیلئے 170 رنز کاہدف دیا ہے، مہیلا جے وردنے نے 42 رنز بنائے ، انگلش کپتان اسٹورٹ براڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 169 رنز بنائے، اوپنر مہیلا جے وردنے نے 38 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے، انجیلو میتھیوز نے 28 رنز کیلئے ایک چھکا اور 2 چوکے لگائے، جبکہ تھسارا پریرا نے 2 چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ جیون مینڈس 18، دلشان 16، سنگاکارا اور تھریمانے نے 13،13 رنز بنا کر اپنا اپنا حصہ ڈالا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان اسٹورٹ براڈ نے 3، گریم سوان نے 2 اور اسٹیفن فن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کو ایونٹ سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.