4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 2:24
ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنل،پاکستان سری لنکا کا ٹکراؤ آج ہو گا
جیو نیوز - کراچی…آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج کروڑوں دعاوٴں اورنیک تمناوٴں کیساتھ میدان میں اترے گی،پاکستان نے سری لنکا کو 2009کے فائنل میں شکست دی تھی ،2012 میں گرین شرٹس ٹائٹل سے صرف دوقدم کے فاصلے پرہے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سیمی فا ئنل کیلئے پاکستان کوفیورٹ قراردیاہے،سابق کپتان کاپاکستانی بیٹسمینوں کو مشورہ ہے کہ مالنگا کوسنبھل کرکھیلناہوگا،پاکستان کو اچھاآغازمل گیاتو گرین شرٹس جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔دوسری جانب ملک بھر میں کرکٹ کاfeverعروج پرہے،،شائقین ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پرتمام کرکٹ فین بے حدخوش ہیں اورانہیں امید ہے کہ سیمی فائنل میں بھی ٹیم پورے جوش وخروش کیساتھ کھیلے گی،پاکستان ٹیم کے مداح بڑی بے صبری سے کل ہونے والے سیمی فائنل کاانتظارکررہے ہیں،انہیں توقع ہے کہ سیمی فائنل میں بھی میلہ گرین شرٹس ہی لوٹیں گے۔