تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 8:37

ٹی ٹوئنٹی :9 میچز میں 6 پاکستان اور 3 سری لنکاکے نام رہے

جیو نیوز - کراچی… ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 6پاکستان نے جبکہ 3سری لنکا نے جیتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف پاکستان کا پلہ ہمیشہ بھاری رہا ہے ،ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ پاکستان سری لنکا سے ،ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی آگے ہے۔ ٹیسٹ میچز میں اب تک پاکستان اور سری لنکا نے 43 میچز کھیلے ہیں، پاکستان 16 جیت چکا ہے، سری لنکا نے صرف 10 جیتے ہیں جبکہ 17میچز ڈرا ہوئے ہیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ اور زیادہ اچھی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا 132 میچز کھیل چکے ہیں۔ پاکستان 77 میچز جیتا ہے جبکہ سری لنکا 50 میچوں میں فاتح قرار پایا ہے۔بلا نتیجہ چار میچز رہے ہیں اور ایک میچ ٹائی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.