تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 8:37

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان آج سری لنکا سے فتح کیلئے پرعزم، قوم دعاگو

جیو نیوز - کراچی… آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ایشیائی کرکٹ کی دومضبوط ٹیمیں سابق چمپئن پاکستان اور میزبان سری لنکا سیمی فائنل میںآ ج ٹکرائیں گے ۔ قومی ٹیم فتح کے لئے پرعزم ہے جبکہ ملک بھر میں کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6.30 پر شروع ہوگا۔سیمی فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہر میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سیمی فائنل میں قومی ٹیم سے بہتر امیدیں باندھی جا رہی ہیں ۔میچ کیلئے لوگوں نے جلد دفاتر سے گھروں کو جانے کا پروگرام ترتیب دے دیا تاکہ ٹریفک کے رش سے بچ کر وہ میچ کے آغازسے قبل ہی گھرپہنچ جائیں۔ شہرکے مقامی ہوٹلوں، آرٹس کونسل، بعض تعلیمی اداروں کے آڈیٹوریم کے علاوہ شہرکے مختلف مقامات پربڑی اسکرین لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔پاکستان کی جیت کی صورت میں آتش بازی، ڈھول تاپ کی رقص کے پروگرامات بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.