7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:13
ویمنز ورلڈ ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر ٹائٹل کا دفاع کرلیا
جیو نیوز - کولمبو … آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی 20 کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 142 رنز بنائے۔ جیس کیمرون 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ہولی کولوین نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں انگلش ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 138 رنز ہی بناسکی، اوپنر شارلوٹ ایڈورڈز 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، جیس جوناسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، یہ آسٹریلیا کا مسلسل دوسرا ویمنز ٹی 20 ٹائٹل ہے ۔