تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:24

چائنا اوپن ٹینس: ازارینکا اور جوکووچ نے ٹائٹل جیت لئے

جیو نیوز - عالمی نمبر ایک وکٹوریہ ازارینکا اور سربیا کے نواک جوکووچ نے چائنا اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں ماریا شاراپووا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کا مقابلہ تھا روس کی ماریہ شاراپووا سے، آزارینکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، انکی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ ایک رہا۔ مینز ایونٹ میں بھی سربیا کے نواک جوکووچ کامیاب رہے، فائنل میں انہوں نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو سات چھ اور چھ دو سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.