8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:49
ورلڈ ٹی20 الیون کا اعلان، سعید اجمل شامل
جیو نیوز - دبئی …آئی سی سی نے ورلڈ ٹی20 الیون کا اعلان کردیا، بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی شامل ہے۔ ورلڈ ٹی20 الیون میں ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے صرف سعید اجمل بیسٹ الیون میں جگہ بناسکے ،ٹیم کی قیادت سری لنکاکے مہیلا جے وردنے کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور مارلن سیموئلز، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور مچل اسٹارک، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور اجانتھا مینڈس ، بھارت کے ویرات کوہلی، انگلینڈ کے لیوک رائٹ اور نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم شامل ہیں ۔ خواتین ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکی ،ویمنز بیسٹ الیون کی کپتان انگلینڈ کی شارلیٹ ایڈورڈز ہوں گی۔