8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:55
آئی سی سی کے کلیئر کرتے ہی سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی، قونصلر
جیو نیوز - کراچی … کراچی میں تعینات سری لنکا کے قونصل جنرل ڈی ڈبلیو جینا داسا کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، اس پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے کلیئرنس درکار ہے۔ کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر سری لنکن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے بھی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا کہنا ہے، لیکن آئی سی سی کی طرف سے کلیئرنس کا انتظار ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے حوالے سے سری لنکن قونصل جنرل نے کہاکہ ہماری ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر محدود رکھا لیکن ہماری بیٹنگ نہ چل سکی۔