تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:26

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفیٰ کمال کا آئی سی سی صدر بننے کا امکان

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال کا آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے کا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے ، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ان کی بطور نائب صدر نامزدگی کو منظور کرلیاگیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصفطی کمال کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشترکہ طور پر دو ہزار بارہ سے دوہزار چودہ تک کیلئے نائب صدر اور پھر اگلے ایک سال کیلئے صدرکا عہدہ سنبھالنے کیلئے نامزد کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ نے پہلے تو معاملہ موخر کردیا تھا لیکن کولمبو میں سال کے آخری بورڈ اجلاس کے پہلے روز ان کی نامزدگی منظور کرلی گئی ہے۔نامزدگی منظور ہونے کے بعد مصطفی کمال کو پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی صدارت سے مستعفی ہونا پڑے گا جس کے بعد وہ آئی سی سی کے نائب صدر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.