تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:26

الزامات جھوٹے ہیں، بھارتی چینل ثبوت سامنے لائے، ندیم غوری کا چیلنج

جیو نیوز - لاہور … پاکستانی امپائر ندیم غوری کی انگلی اٹھ گئی، بھارتی چینل کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزامات جھوٹے اور انڈین لابی کی سازش ہیں، میرا دامن صاف ہے، میچ فکسنگ پر کوئی بات نہیں کی، ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔ ندیم غوری نے بھارتی چینل کو کھلا چیلنج دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی پاکستان کرکٹ کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتی، تب ہی بار بار نئے نئے اسکینڈل کھڑے کرتی ہے، انڈین چینل پر بات چیت کو ایڈٹ کرکے دکھایا گیا، انہیں پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کئی انٹرنیشنل میچز سپر وائز کرنے والے ندیم غوری نے کہا کہ بات چیت میں میچ فکسنگ کا کوئی تذکرہ نہیں ہو، پیسوں کی بات امپائرنگ کے معاوضے سے متعلق تھی۔ ندیم غوری نے کہا کہ کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے، وہ عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کیلئے کوئی کنٹریکٹ ہی سائن نہیں کیا، تو فیور دینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، وہ ساری صورتحال سے پی سی بی کو آگاہ کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.