13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:55
شنگھائی ماسٹرز ٹینس: فیڈرر، جوکووچ، مرے اور برڈیچ سیمی فائنل میں
جیو نیوز - شنگھائی … عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار راجر فیڈرر، نمبر 2 نوواک جوکووچ ، اینڈی مرے، ٹوماس برڈیچ نے شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ٹومی ہاس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 6-3 اور 6-3 رہا۔ سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈیچ سے ہوگا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر ون راجر فیڈرر نے کروشیا کے مارن سیلچ کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔ جنہوں نے کوارٹر فائنل میں راڈک اسٹپنک کو 4-6، 6-2 اور 6-3 سے شکست دی۔