تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:56

اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو آرڈر آف آسٹریلیا کی ممبرشپ دینے کا اعلان

جیو نیوز - نئی دہلی … آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو آرڈر آف آسٹریلیا کی ممبرشپ دینے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ ان دنوں بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو آرڈر آف آسٹریلیا کی ممبر شپ دینے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ کرکٹ کا کھیل بھارت اور آسٹریلیا میں بہت مقبول ہے، دونوں ممالک کے لوگ اس سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر جیسے کھلاڑی مدتوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ لٹل ماسٹر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف آسٹریلیا کی ممبر شپ دینا وہ اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.