17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:15
ڈی جی رینجرز سندھ انٹرنیشنل اسکواش: ملائشیاکے اینڈریو لی اور دیگر کامیاب
جیو نیوز - کراچی… ملائشین کھلاڑیوں اینڈریو لی، ڈیرن چین، کوان کا لاپ، اور ال نک ایلی نے کامیابی حاصل کرکے ڈی جی رینجرز سندھ انٹرنیشنل اسکواش کے اگلے راؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جہانگیر خان اسکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 17 مقابلوں میں ملائشین کھلاڑی چھائے رہے۔ ٹاپ سیڈ ملائشین اینڈریو لی جیاہوا نے پی اے ایف کے مہران جاوید کو 11-13، 11-5 اور 11-7 سے، ڈیرن چین ٹی لن نے سندھ کے اناس غصنفر کو 11-4، 11-5 اور 11-2 سے، پی اے ایف کے عامر خان نے پنجاب کے اعجاز خان کو 11-3، 11-2 اور 11-1 سے، پنجاب کے ایم کبریا نے سندھ کے معاذ خرم کو 11-3، 11-6اور 11-3 سے، نمبر تین سیڈ ملائشین کوان کالاپ نے خیبر پختونخواہ کے اقتدار خان کو 11-7، 9-11، 11-3 اور 11-6 سے، نمبر چار سیڈ پی اے ایف کے احسن ایاز نے سندھ کے دانش وحید کو 11-7، 11-3 اور 11-7 سے، کے پی کے کے اسفندیار نے کے پی کے کے ایم عمر خان کو 11-2، 11-4 اور 11-4 سے، سندھ کے وقار یونس کو کے پی کے کے ایم فراز کے خلاف واک اوور مل گیا جبکہ نمبر دو سیڈ ملائشین کھلاڑی ال نک علی بن عبدالرحیم نے کے پی کے کے وقاص خان کو 11-3، 6-11، 11-5 اور 11-4 سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں جگہ حاصل کرلی۔ چیمپئن شپ میں بدھ کو بوائز انڈر 17 اور 15 مقابلے صبح ساڑھے 9بجے، بوائز انڈر 19 اور انڈر 13 مقابلے ساڑھے 11 بجے، بوائز انڈر 11 اور گرلز انڈر 19 اور گرلز انڈر 15 مقابلے ڈیڑھ بجے سے شروع ہوں گے۔ دریں اثناء بیکن ہاوٴس اسکول سسٹم کے زیر اہتمام نیشنل کوچنگ سینٹر میں کھیلے جانے والے بیکن ہاوٴس انٹرا ریجن او لیول (بوائز) فٹبال ٹورنامنٹ میں گلشن کیمبرج نے نارتھ ناظم آبادکو 4-2سے اور پی ای سی ایچ ایس نے اسٹیل ٹاوٴن کو 3-0سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ دفاعی چمپئن بیکن ہاوٴس جوبلی نے براہ راست سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ پہلے سیمی فائنل میں بیکن ہاوٴس جوبلی کا سامنا گلشن کیمبرج اور دوسرے سیمی فائنل میں پی ای سی ایچ ایس کا مقابلہ ڈیفنس کیمپس سے ہوگا۔ریفری ریاض احمد، حبیب الله، بابر خا ن اور محمد شمیم جبکہ میچ کمشنر احسن رضا اور کوارڈنیٹر ذوالفقار احمد تھے۔ ٹورنامنٹ میں سندھ ریجن کی سات ٹیموں نے شرکت کی۔