17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:9
فیفا کوالیفائنگ راوٴنڈ، ارجنٹائن ، ہالینڈ، امریکا نے میچز جیت لئے
جیو نیوز - کراچی…فیفا ورلڈ کپ 2014 کے سلسلے میں کھیلے گئے کوالی فائنگ راوٴنڈ میں ارجنٹائن ، ہالینڈ اور امریکا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، عالمی چیمپین اسپین اور فرانس کا میچ برابری پر ختم ہوا۔ میڈریڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسپین اور فرانس نے عمدہ کھیل پیش کیا، میچ کے آغاز میں ہی سرجیو راموس نے ہوم ٹیم کو برتری دلائی۔ فیبریگاس اسکور لائن کو 2-0 کرسکتے تھے۔ مگرشاندار گول کیپنگ اُن کے آڑے آگئی۔ آخری لمحات میں فرانس کی جانب سے جیرورڈ نے گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔جرمنی اور سویڈن کے درمیان میچ 4، 4 گول سے برابر رہا، میچ کی خاص بات پہلے ہاف میں جرمن ٹیم کے چار اور دوسرے ہاف میں سویڈن کے چارگولز تھے۔ وینیزویلا کے اسٹار Juan Arango نے Ecuador کے خلاف میچ میں30 میٹر کے فاصلے سے گول کیا لیکن دوسرے ہاف میں ایکواڈور کے Segundo Castilloنے میچ برابر کردیا۔ میسی اور ہیگوائن کے گولز کی بدولت ارجنٹائن نے چلی کو 2-1 سے ہرایا۔ دیگر میچز میں امریکہ کے گوئٹے مالا کو 3-1سے ہرا یا۔ جبکہ ہالینڈ نے رومانیہ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ انگلینڈ اور پولینڈ کے درمیان میچ طوفانی بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا، میچ دیکھنے کیلئے آئے ہزاروں شایقین آج ری میچ دیکھ سکیں گے۔